ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کا پاکستان کی فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزاؤں پر رد عمل سامنے آگیا

military courts came to light

پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر برطانوی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ترجمان کہنا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کو ٹرائل کرنے میں شفافیت، آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

ترجمان برطانوی وزارت خارجہ،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعدملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جو اگلے24 گھنٹے تک جاری رہےاس کے بعد ریاست نے پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے 25 کارکنوں کو 9 مئی کے فسادات میں ملوث ہونے پر ایک فوجی عدالت نے دو سے 10 سال تک کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں