ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی زیر صدارت سائبر سیکورٹی کونسل کا اجلاس

سعودی عرب کی سربراہ میں ہونے والے سیکورٹی اجلاس میں عرب لیگ کے وزرا شریک ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی زیرِ صدارت عرب سائبر سیکورٹی کی وزراکونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے گورنر ماجد المزید نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔ شرکا میں عرب لیگ کے رکن ممالک میں سائبر سیکورٹی کے ذمے دار سینئر حکام اور وزرا کے ساتھ تنظیم کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط بھی شامل تھے۔ ماجد المزید نے اپنی تقریر میں سائبر سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کے ذریعے عرب ممالک کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی قومی سلامتی کا ایک ستون ہے اورعرب دنیا میں خوشحالی، ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں