ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمپئنز ٹرافی، کھیلوں کی سالمیت کو قربان کیا گیاآئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے

لندن(اسپورٹس ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر برطانوی اخبار نے آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چمپئنزٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے کیلیے کھیلوں کی سالمیت کو قربان کیا گیا، آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چمپئنز ٹرافی میں صرف بھارت کو معلوم ہو گا کہ وہ ناک آئوٹ میچ کہاں کھیلے گا، بھارت فائنل میں پہنچا تو فائنل دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا، بھارت کا پاکستان کو فائنل کرانے سے روکنا مکمل طور پر شرمناک ہے۔ٹیلی گراف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چمپئنزٹرافی کا فائنل کہاں ہوگا یہ 4مارچ کے بعد معلوم ہو گا، بھارت کودی گئی رعایت نامناسب ہے ۔ آئی سی سی بھارت کے ٹرافی جیتنے کے امکانات بڑھا رہی ہے، کرکٹ کے کھیل پر ایک ملک بھارت کی اجارہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں