ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید قلت مجرمانہ غفلت ہے، احسن اقبال

rocket in space

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید قلت کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عوام میں محرومی اور نظراندازی کے جذبات پیدا کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کی تنصیب سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، چیف وزارت امور کشمیر جی بی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، چیف انرجی وزارت منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید قلت کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عوام میں محرومی اور نظراندازی کے جذبات پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کوئی سرمایہ کار علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران انہوں نے چینی کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں سولر سسٹم نصب کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سولر انرجی پر کام شروع کرے اور بہترین کمپنی کے انتخاب کے لیے شفاف بڈنگ کا عمل مکمل کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں