ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی نااہلی سے کشمور مقبوضہ کشمیر اورپاراچنارغزہ بناہواہے‘نصراللہ چنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہاہے کہ حکومتی نااہلی وبے حسی کی وجہ سے سندھ کا ضلع کشمور مقبوضہ کشمیر جبکہ ضلع کرم پاراچنار غزہ کی منظرکشی کر رہاہے۔ سندھ میں ڈاکورراج اورپاراچنار میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے بعد علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 100سے زایدبچوں کی اموات پرحکمران عذاب الٰہی سے ڈریں۔ کشمورسمیت سندھ سے لے کرپاراچنارتک قیام امن اورشہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات کرکے حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے
ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور کے نومنتخب باڈی کو مبارکباد دینے کے موقع پربات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پرصدرپریس کلب شفیق احمد مزاری ، سبحان کھوسہ اورضلعی نائب امیر افضل عطاکلوڑودیگر رہنمابھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں