ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندر میں کیبل کو نقصان پہنچانے کا الزام‘ فن لینڈ نے روسی جہاز پکڑ لیا

ہیلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک) فن لینڈ نے زیرآب کیبلز کو نقصان پہنچانے کے الزام میں روس کے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق فن لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا روسی جہاز کی وجہ سے بالٹک سمندر سے گزرنے والی پاور اور ڈیٹا کیبلز کو نقصان پہنچا ہے۔ فن لینڈ کے پولیس اہلکاروں اور بارڈر سیکورٹی گارڈز نے روسی بحری جہاز دی ایگل ایس پر پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لیاتھا۔فن لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک روسی جہاز کو تحویل میں رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں