ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں خفیہ قبروں سے 12 لاشیں برآمد

میکسیکومیں برآمد ہونے والی قبروں کے گرد فارنسک ٹیم تحقیقات کررہی ہے

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی شمالی ریاست چیواوا میں خفیہ قبروں میں مدفون 12 لاشیں دریافت ہوگئیں۔ ریاستی حکام نے امریکی سرحد کے قریب ایسنشن میونسپلٹی میں 11 قبریں دریافت کیں جن میں 12 انسانی ڈھانچے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دریافت 18دسمبر کو شروع ہونے والے ٹریکنگ آپریشنز کے دوران ہوئی۔ نامعلوم ڈھانچے اور شواہد فارنسک میڈیکل سروس کی لیبارٹری میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ منشیات اور تارکین وطن کی امریکا میں اسمگلنگ کے راستے کے طور پر ریاست چیواوا برسوں سے منظم جرائم سے منسلک تشدد کی زد میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں