ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمپئنز ٹرافی: ٹکٹوں کی فروخت کیلیے آن لائن رجسٹریشن شروع

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چمپئنز ٹرافی2025کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کردی۔ رپورٹس کے مطابق شائقین کرکٹ آئی سی سی کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ٹورنامنٹ سے متعلق اہم پیشرفت بشمول ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے سائن اپ کرسکتے ہیں۔اس لنک کے ذریعے شائقین کرکٹ ٹکٹ سے متعلق تفصیلات کے علاوہ اپنا نام، ای میل ایڈریس، رابطہ نمبر، تاریخ پیدائش اور رہائشی ملک اور پسندیدہ ٹیم درج کریں گے اور ٹکٹس سے متعلق اپ ڈیٹس کیلیے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔ چمپئنز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیساتھ ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں