ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران بہانہ ، ایٹمی پروگرام حتمی نشانہ ہے، شرجیل میمن

کراچی (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری نے غیر ملکی مداخلت کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی ایک میراث رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے آخری کارکن تک ملک کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں