ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فنی خرابی کے باعث پی آئی اےطیارے کو واپس کراچی اتار لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بلوچستان کے ضلع گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد طیارے کی واپس کراچی میں اتارلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے
503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کر کے پائلٹ نے 43 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے ٹی ار 42 طیارے کا کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں