ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل10 ، ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل ،لاہور منتقلی کا امکان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے، پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور میں11جنوری ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا، پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں