ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن معاہدے کے باوجود کرم میں سڑکیں بند، اشیائے ضروریہ کی قلت

Roads blocked in Kurram despite peace agreement

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے باوجود ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں اور راستے تاحال آمدوروفت کے لئے بند ہیں۔راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت ہے جس سے شہری پریشان ہیں، راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مین شاہراہ پر قافلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، سڑکوں کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ کرم میں کل قافلے کی روانگی کیلئے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ اسلحہ جمع کرانے کا ٹائم فریم بھی جاری کردیا گیا ہے، کرم میں قیام امن کیلئے فریقین نے یکم جنوری کو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں