ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر: ڈی آئی جی کا آشیانہ فرزانہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا دورہ

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نئے سال کے آغاز پر بے سہارا یتیم بچیوں کے آشیانہ فرزانہ ویلفیئر آرگنائزیشن (فیری ہوم) چائلڈ پروٹیکشن سیل اسٹاف کے ہمراہ پہنچے اور ننھی منی پریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گزارا، فیری ہوم میں ننی پریوں کو دی گئی سہولیات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ننھی منی پریوں کے ساتھ نئے سال کا کیک کاٹتے ہوئے ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ ڈی آئی جی نے فیری ہوم میں ننھی منی پریوں کا سہارا بنتے ہوئے ان کی پرورش/ تعلیم و تربیت دیگر انتظامات دیکھ کر فرزانہ کھوسو کے اس کام کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا یہ تمام بچیاں ہماری فیملی ہیں، فرزانہ کھوسو کے اس مشن میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کی روایت ختم کرنے کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے، اس طرح کی تقریبات/ پروگرام کے ذریعے خرابیوں کو اچھائیوں میں بدلا جا سکتا ہے۔ فیری ہوم انچارج فرزانہ کھوسو نے کہا کہ ڈی آئی جی کی نئے سال کے آغاز پر سب سے پہلے فیری ہوم آمد ننھی پریوں کے لیے سرپرائز ہے، انہوں نے اسٹاف کے ساتھ تحائف لے کر آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ننھی پریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں