ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب ملک نے کراچی کنگزسے راہیں جدا کرلیں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہو گیاہے اور اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے لیے منتظر ہیں۔شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا، دو سیزن میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات ہیں۔ اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں