ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک، 15 زخمی

چین : سبزی منڈی میں لگنے والی آتش زدگی سے 8 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبائی کی ایک سبزی مارکیٹ میں دن کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو صرف ایک گھنٹے بعد ہی بجھا دیا گیا ،یہ ایک روایتی سستی مارکیٹ ہے جہاں سپر مارکیٹس کے مقابلے میں زیادہ رش ہوتا ہے۔

حکام آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گوشت پکانے کے لیے رکھے گئے کوئلے اور گیس کی بوتلوں کی وجہ سے مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں