ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گینگسٹرز کی رہائی سے سسِلی کی مافیا کے متاثرین میں خوف و ہراس

اٹلی کی سسلین مافیا کے متاثرین میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ سسلی کی مافیا کے بہت سے سربراہ اور نچلے درجے کے گینگسٹرز بڑی تعداد میں رہائی پارہے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق سسلی کی مافیا کے بدنامِ زمانہ سربراہ اچھی طرزِ عمل سمیت مختلف وجوہ کی بنیاد پر رہا کیے جارہے ہیں۔ اِن کی رہائی سے وہ سب لوگ بہت پریشان ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے ماضی میں سسلین مافیا کے ہاتھوں شدید مشکلات سے دوچار رہے ہیں۔ اِن لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مافیا سے وابستہ لوگوں کو رہا نہ کیا جائے یا اُن سب کے لیے خصوصی سیکیورٹی کا اہتمام کیا جائے جو مافیا سے وابستہ افراد کو قانون کے دائرے میں لانے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

تین ماہ کے دوران سسلی کی مافیا سے تعلق رکھنے والے بیس نمایاں افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔ لوگوں کو خوف ہے کہ یہ لوگ اُن علاقوں میں واپس آئیں گے جنہیں یہ کبھی کنٹرول کیا کرتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں