ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ پاکستان کیلیے ویسٹ انڈیز ٹیم کی دبئی آمد،کل اسلام آباد پہنچے گی

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے دورہ کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ملک سے دبئی پہنچ چکی ،جہاں سے کل پیر 6 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم دبئی میں ریکوری اسٹاپ کرے گی جس کے بعد وہ پاکستان کے لیے روانہ ہو گی اور چھ جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان شاہینز کے خلاف ویسٹ انڈ یز کی ٹیم 10 جنوری کو تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے اور دو میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں