ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی ٹرک حادثے کا شکار، 4 اہلکار ہلاک، کئی زخمی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کوٹ پاین کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک کا ڈرائیور ایک خطرناک موڑ پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ حادثے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں