ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز نے 5کھلاڑی ریٹین کرلیے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی، محمد رضوان، عثمان خان سمیت 5 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو ہوگی جب کہ ایونٹ اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 10 کیلئے بین الاقوامی کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروارہے ہیں جب کہ فرنچائزز بھی ریٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرستیں سامنے لا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملتان سلطانز نے بھی 5 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کپتان محمد رضوان، اوپنر عثمان خان، فیصل اکرم، افتخار احمد، اسامہ میر شامل ہیں جب کہ ڈیوڈ ویلی اور طیب طاہر کے مستقبل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینیم پِک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پِک کراچی کنگز کی ہوگی۔ اسی طرح ڈرافٹ میں تیسری پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پِک پشاور زلمی، پانچویں پِک ملتان سلطانز اور چھٹی پِک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں