ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے: چیئرمین پی ٹی آئی 

Ali Amin Gandapur is also a leader

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی  ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی  ) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ  دو اجلاس ہوچکے ہیں، جو کمیٹی عمران خان نے بنائی وہی مذاکرات کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی عمل میں شامل نہیں، بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی کسی نے غلط خبر دی، مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں،مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے عمران خان سے ملاقات  ضروری ہے،امید ہے کل ہماری عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی،  ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں