ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں 10برسوں میں سب سے زیادہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارت میں ڈوپنگ کے خلاف پھٹ پڑے۔نیرج چوپڑا نے ڈوپنگ کوبھارت میں سب سے بڑا مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں بھارت کا ایتھلیٹس میں سب سے بڑا مسئلہ ڈوپنگ ہے، ایتھلیٹس سمجھتے ہیں کہ ڈوپنگ سے وہ اچھا پرفارم کریں گے تو یہ سچ نہیں ہے، میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کرسکتے۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ سخت محنت، خود پر یقین اور اچھی رہنمائی سے ہی کامیابی ملتی ہے، ڈوپنگ ٹیسٹ میں آپ پکڑے جاتے ہیں اور 2 سے 4 سال پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں