ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شراب برآمدگی کیس میں گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن) شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیاجج مبشر حسن نے ریمارکس میں کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا نہ ہی اس کا وکیل عدالت آیا، مسلسل غیر حاضری ناقابل قبول ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سابقہ عدالتی حکم کی تعمیل میں کوئی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنزکو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں