ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کا کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کرکے اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا جب کہ انہوں نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیااس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اچھی سی تقریب میں اسٹیڈیم کا افتتاح کیا جائے گا۔قومی ٹیم کی پرفارمنس پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم نے فائٹ کی ہے اور ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کل علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے، ان کی ٹریٹمنٹ خراب نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں