ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے بانی ہی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی: رانا ثنااللہ

Constitution should be amended

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

 ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ علیمہ خان نے عمران خان کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد اور انہیں زہر دینے کی بات کی، حکومت کی جانب سے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیشکش کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کے رابطے دونوں طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائیں گے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں