ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاس اینجلس کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی

امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ رہایشی علاقوںتک پہنچ گئی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔ 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ 30 ہزار افراد کو گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ فائر حکام کا بتانا ہے کہ متعدد گھر اب تک آگ کی زد میں جاچکے ہیں جس کے بعد خطرے کی زد میں آنے والے 10 ہزار گھروں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پیسفک پلیسیڈز کے علاوہ سانتامونیکا ماونٹینز کے علاقے میں بھی لوگوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں