ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپور خاص:سرکاری ملازمین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

میرپورخاص :مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن میرپورخاص کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے بعد شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کےدوران ورکرز فیڈریشن کے سربراہ محمد ملوق اجن، چیئرمین منظور چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ لیوانکیشمنٹ اور ایل پی آر کے کالے قانون کو فوری واپس لے کر نیا بنایا، پینشن رول واپس لیتے ہوئے اس کی ادائیگی آن لائن کی جائے۔

مقررین نے مطالبہ کیاکہ فوتی کوٹہ بحال اور سندھ کی تمام یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کو نمائندگی دی جائے، اس کےعلاوہ کم تنخواہ دار ملازمین کے بچوں کو مفت میں تعلیم دی جائے، لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کی جائیں۔

ورکرز فیڈریشن کے قائدین نے مزید کہاکہ آنے والے بجٹ میں برابری کی بنیاد پر اضافہ کیا جائے، سرکاری ملازمین کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کے ملازمین کو ریٹائرڈ کے وقت انشورنس ادا کی جائے، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

ان کا کہناتھاکہ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو بحال اورانتقال کرجانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دی جائے،اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ نئی پرموشن پالیسی بھی بنائی جائے۔اس موقع پر احتجاجی ملازمین شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں