ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹربینک میں  ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 278 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے  مہنگا ہوکر 289.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  1.24 روپے مہنگا ہوکر 344.20 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.55  روپے ،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.80 روپے کا ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں