ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیلوں میں سہولیات کی عدم فراہمی برداشت نہیں کی جائیگی،علی حسن زرداری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں ہر قسم کے قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ نارا جیل کے دورے کے موقع پر جیل انتظامیہ اور دیگر عملے سے بات چیت کر رہے تھے۔ علی حسن زرداری نے جیل میں موجود سزا یافتہ اور بغیر سزا یافتہ قیدیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل معلوم کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قیدیوں پر پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے اور علاج کی فراہمی سے متعلق بھی معلومات کیں۔ اس موقع پر قیدیوں نے انہیں جیل میں سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت جیلوں کی اصلاح کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں