ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت

investigation

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں عمران خان کی فیملی کو ٹرائل میں  شامل ہونے (بیٹھنے) کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی تحریک انصاف سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جس سے گواہان کی کل تعداد 12 ہو گئی۔

عدالت نے عمران خان کے خاندان کے اراکین کو ٹرائل میں شامل ہونے (بیٹھنے) کی اجازت دے دی تاہم بشریٰ بی بی کی موجودگی پر پراسیکیوشن نے اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک مقدمے میں سزا یافتہ ہیں اور قانون ایسے افراد کو ٹرائل میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی فیصل ملک نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث مکمل کرلی، جب کہ پراسیکیوشن اپنی بحث 29 جنوری کو مکمل کرے گی۔ وکلائے صفائی نے عدالت سے 9 مئی کے 13 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست کی کیونکہ ان سب میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے۔

عدالت نے معطل شدہ لائسنس کے ساتھ وکالت نامہ جمع کروانے پر پی ٹی آئی رہنما مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں