ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن علی کا انگلش کائونٹی کلب وارکشائر کے ساتھ معاہدہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کانٹی کلب وارکشائر کے ساتھ معائدہ طے پا گیا، حسن علی 2025 کائونٹی سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔تفصیل کے مطابق حسن علی تمام فارمیٹس میں وارکشائر کیلئے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کا کائونٹی سیزن مئی کے آخر سے ستمبر تک جاری رہے گا۔ حسن علی کا کہناتھا کہ ایجبسٹن گرائونڈ ان کے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔پاکستانی کرکٹر حسن علی اس سے قبل بھی وارکشائر کائونٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024کائونٹی سیزن میں وار کشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے 2023اور 2024میں کائونٹی چمپئن شپ میں 27 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔حسن کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد 100 فیصد فٹ ہو چکا ہوں اور وارکشائر کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں