ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور: پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھر سے لوٹ مار

خیرپور (جسارت نیوز) پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھروں سے لوٹ مار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متاثرین کا انصاف کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل، متاثرین کا پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹڈیجی کے گاؤں جعفر خان اعوان کے رہائشی عیسیٰ خان اعوان، مسمات حلیماں خاتون نے معصوم بچوں کے ہمراہ گھر کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوٹڈیجی کی ہدایت پر حوالدار طالب سیال، پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواتین، مردوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹی کا جہیز، 2 تولے سونا، نقدی 95000 روپے لوٹ لی، پولیس کی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے باعث پولیس خاتون اور مرد کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔ تھانہ کوٹڈیجی کی پولیس نے اخلاقیات کی حدیں پار کرتے ہوئے بااثر شخص کے کہنے پر گھر پر چڑھائی کر کے چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور سے اپیل کی ہے کہ بغیر جواز گھر پر چھاپا مار کر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی، جانی مالی تحفظ فراہم اور گھر سے لیا گیا سامان واپس کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں