ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سات دن ختم ہونے کے بعدمذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہوچکاہے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہرنے کہا  ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث مذاکراتی عمل  باضابطہ طور پر ختم ہوچکے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیارنہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے آغازسے ہی  کافی  غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،  سات دن ختم ہونے کے بعد مزید مزاکرات کی گنجائش نہیں رہی،  بانی پی ٹی آئی عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے دوبارہ بات کرنے کے لیے کوئی بات کی تو ہم عمران خان سے مشاورت کریں گے، اس کے بعد ہی ہم کچھ کہہ سکتے ہیں۔

 خیال رہےکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے حکومت کو تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کیے تھے، جس پر حکومت تاحال کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں