ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیکا ایکٹ من مانی پر پردہ ڈالنے کیلیے پاس کیا گیا، پاکستان فلاح پارٹی

نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اظہار رائے کو دبانے اور حکومتی اداروں کی من مانی پر پردہ ڈالنے کے لیے بل میں ترمیم کر کے پاس کیا ہے، اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے 23 جنوری کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے پیکا بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار سیاسی پارٹیاں ایک طرف پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اداروں کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھا رہی ہیں تو دوسری طرف عوام کو بھوک بدحالی اور نوجوانوں کو بیروزگار کی عمیق دلدل میں دھکیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 77 سال میں محب وطن پاکستانیوں کو ملک کی بہتری کرنے کی پاداش میں نشان عبرت بنایا گیا اور چوروں ڈاکوئوں کو اقتدار میں لاکر پیکا بل میں ترمیم کر کے منظور کروایا تا کہ ان سیاسی لٹیروں کے کالے کرتوتوں کو قانونی تحفظ مل سکے۔ رمضان مغل ایڈووکیٹ نے ایسے تمام قوانین کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قوانین آزادیٔ اظہار کے ساتھ آئین پاکستان سے کھلواڑ ہیں اور آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق کی پامالی ہے ، پاکستان فلاح پارٹی سمجھتی ہے کہ ملکی میڈیا اور عوام کی رائے کا احترام کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں