ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم ، 28 لاشیں نکال لی گئیں

ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئیں

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کسی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں رہا۔

جمعرات کی صبح ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس میں واشنگٹن ڈی سی کے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ جان ڈونیلی نے بتایا کہ حکام کو ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ملبہ مل گیا ہے اور جہاز کے ملبے سے اب تک 27 لاشیں جب کہ ہیلی کاپٹر سے ایک شخص کی لاش نکالی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن، ریکوری آپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔

واشنگٹن طیارہ حادثہ: لاشیں نکالنے کا عمل جاری

واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟





please wait



No media source currently available

حکام کا رونلڈ ریگن ایئرپورٹ دن 11 بجے کھولنے کا اعلان

واشنگٹن ایئر پورٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیک پوٹر کا کہنا ہے کہ رونلڈ ریگن ایئر پورٹ کو امریکی وقت کے مطابق دن 11 بجے کھول دیا جائے گا۔

بدھ کی شب حادثے کے بعد ایئر پورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں