ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، ائرپورٹ جم خانہ پری کوارٹر فائنل میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ایئرپورٹ جمخانہ شاہی باغ کرکٹ کلب کو 21 رنز سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، ایئرپورٹ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے 7 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 93 ، شفیع اللہ نے 32،ارمان شفیق نے 31 ، وہاب ظفر نے 28 رنز ناٹ آئوٹ اور زبیر دلاور نے 22 رنز بنانے ۔ سبحان صادق نے 47 رنز دیکر 3 اور عدنان اختر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں شاہی باغ کرکٹ کلب 233 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ حذیفہ محمود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے عدنان اختر نے 37 اور انس جاوید نے 29 رنز بنائے۔ رحمان غنی نے 35 رنز دیکر 3 اور ایس عمر شیخ نے 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں