ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کے 16 اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی

اسلام آباد(آن لائن)ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی نے پولیس سروس کے 16 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقیوں کی سفارش کردی. پولیس سروس کے جن افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں محمد مراد،عاطف آمیر،شہزاد اکبر،احمد طلحہ علی، حسنین وارث،اختر نواز، عادل عامر،محمد عثمان،اویس علی خان، خرم مہیسر، عبداللہ احسان، کیپٹن (ر) سردار شہر یارخان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی، ڈاکٹر خدیجہ عمر،ڈاکٹر انعم تجمل اور کائنات اظہر خان شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے ان میں نادر شہزاد خان، فیصل نور، انیق انور،نبیل احمد میمن، ماجد الطاف،عیسیٰ خان،حسن ظفر، صاحبزادہ محمد یوسف، حافظ ذیشان ارشد،تنویر احمد ابرار علی شاہ،عامر شاکر ججا، محمد ابوبکر، محمد عاطف جالب، ساگر کمار،عبداللہ خان،کامران ساغر، فضل الرحمن، صدام حسین میمن، سلمون ایوب، محمد عثمان اشرف، کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان،کیپٹن (ر) اریب احمد مختار، کیپٹن (ر) چودہری اویس افضل، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خزائمہ انور، زارا زاہد، شگفتہ جبین، سیمل مشتاق، زینب طاہر، لبیقہ اکرم، ملیحہ ساحر، عائشہ احمد، نادیہ نواز، قرۃ العین، ثناء طارق سید، فضاء ارشد، انعم فاطمہ، آمنہ احسان، الوینہ فیض اورسارہ امجد شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں