ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ پر 3ہفتے بعد قابو پالیا گیا

لاس اینجلس کی تاریخی آگ کی تباہ کاریاں‘ شہر کھنڈر بن گیا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ پر 3ہفتے بعد قابو پالیا گیا ۔ اس دوران تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ لاس اینجلس میں پیلیسیڈس اور ایٹن کی آگ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن تھی، جس نے 150 مربع کلومیٹر سے زیادہ اور 10ہزار سے زائد گھروں کو جلا دیا۔ آتش زدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ سیکڑوں ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ آگ 7 جنوری کو لگی تھیں اور ان کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں