ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ 24گھنٹوں ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

snowfall

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں  ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاکہ    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ  خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ   سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں