ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کردی

undergo polygraph, voice matching test

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراظم عمران خان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ عرفان نیازی، فیصل چوہدری، محمد عمران  اور وحید انجم شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جیل حکام کو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں