ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے: بیرسٹر گوہر

Barrister Gauhar blamed the government

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی ہے نہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔ 

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں