ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنگری کا پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کیلئے معاونت فراہم کرنے کا عزم

ہنگری نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں ہنگری کے برآمدات کے فروغ کے ادارے نے پاکستان ہنگری مشترکہ کمیشن برئے اقتصادی تعاون کے تیسرے سیشن میں کیا گیا۔

فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے مختلف شعبوں میں مواقع کی تلاش کیلئے مشترکہ منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خصوصی سرمایہ سہولت کونسل اور ہنگری کے سرمایہ کاری کے فروغ کے ادارے کے ذریعے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ہنگری کے نائب وزیر دفاع TAMAS VARGHA نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اورمشترکہ منصوبوں خصوصاً ہائی ٹیک صنعت توانائی اور دوسرے شعبوں میں تعاون کا خواہشمند ہے ۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں