ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نمائندے کی کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید

budget deficit

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے نمائندے نے کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کردی۔

پاکستان میں موجود آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے کہا کہ موجودہ ٹیم کا دورہ صرف تکنیکی معاملات کے جائزے کے لیے ہے، اسے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے منسلک نہ کیا جائے۔

ماہر بینیجی  کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کا مقصد پروگرام سے متعلقہ تکنیکی امور پر کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کے دیگر جائزے شیڈول میں شامل نہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد سے متعلق فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا اور اب اس معاملے پر نمائندہ آئی ایم ایف نے وضاحت بھی جاری کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں