ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھائی کی مہندی میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شاندار پرفارمنس

بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔

سدھارتھ چوپڑا جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور پریانکا شادی کی تیاریوں اور تقریبات میں جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ ان تقریبات میں ان کی بیٹی کے ساتھ ساتھ سسرالی افراد، پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شریک رہے۔

گزشتہ شام ممبئی میں ایک شاندار سنگیت (مہندی) کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پریانکا کے شوہر اور معروف گلوکار نک جوناس نے بھی شرکت کی۔ نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں اپنی دلکش پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کے دوران نک جوناس نے گٹار تھام کر اپنے مقبول گیت "آفٹر لائف” کو بھرپور جوش و خروش سے گایا، جبکہ ان کے والد پال کیون جوناس نے سنتھیسائزر پر دھن چھیڑتے ہوئے نک کا ساتھ دیا۔

پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے شاندار رقص سے تقریب کو مزید یادگار بنایا، جبکہ دولہا سدھارتھ چوپڑا بھی ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوئے۔ پریانکا نے اپنے مشہور گیتوں پر رقص کر کے محفل میں رنگ بھر دیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں