ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں: جنید اکبر

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں رہنا ہے تو محنت کرنی ہوگی، محنت نہ کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لیے ہر حد تک جاؤں گا۔

جنید اکبر نے کہا کہ صوابی جلسے میں توقعات سے زیادہ لوگ آئے تھے، صوابی جلسہ کامیاب تھا، عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے، اگر کسی نے یہ کہا کہ مجھے فنڈز نہیں دیے گئے تو وہ سیاست چھوڑ کر دکان کھول لے۔

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پیسوں سے سیاست کرنے والے لوگ پارٹی کے نام پر دھبہ ہوں گے، صوابی جلسے سے متعلق رپورٹس مانگی ہیں، جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے، غیر تسلی بخش کارکردگی والوں کو آگے جانے نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شکیل خان کے ساتھ اب بھی کھڑا ہوں، ان کے حق کے لیے بولوں گا کسی کو اچھا لگے یا برا، وہ  ایک ایماندار شخص ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں