ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سسرالیوں پر بہو کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام،خاتون کی نعش کا پوسٹ مارٹم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پھلیلی تھانے کی حدود مکھی باغ کی 22سالہ مناہل زوجہ اوسامہ جو تین روز سے جامشورو اسپتال میں زیر علاج تھی وہ انتقال کرگئی ،لڑکی کے والد عبدالحکیم قریشی اور اس کی بیوی نے الزام لگا کر پھلیلی پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کیا ہے جس پر پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچادیا ہے ،پھلیلی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، لڑکی نے محبت کی شادی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں