ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر میٹرک کی طالبہ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی

بنگلورو : بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے اہل خانہ  کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ اونتیکا چوریسا نے گھر والوں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے دینے پر 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اونتیکا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، سالانہ امتحانات سر پر تھے اور پڑھائی میں اس کے کم نمبر آرہے تھے، پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے وہ موبائل فون پر زیادہ وقت ضائع کرتی تھی جو اس کی والدہ کو پسند نہیں تھا۔ والدہ نے بیٹی کو فون کا استعمال کم کرنے پر زور دیا جس پر اونتیکا ناراض ہوگئی اور اس نے طیش میں آکر اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں