ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے، ایلون مسک کا مشورہ

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای)کے رکن ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے بذریعہ ویڈیو لنک دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے،اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پرانی بیوروکریسی کو ختم کرنا ہوگا،امریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کمی ممکن ہے۔

ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ دبئی لوپ 20 ہزار مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پہنچا سکے گی۔ دوسری جانب جمعرات کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کی جنوبی ایشیا مارکیٹ میں فراہمی پر بات جیت ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں