ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر کی مہنگے ایف 35 طیاروں کی پیشکش، بھارتی اپوزیشن کی تنقید

US President's offer of expensive F-35 jets

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے جب کہ روس نے بھی نریندر مودی کی خواہش کے مطابق بھارت میں ہی اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے دیرینہ دفاعی شراکت دار روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن 42 سے کم ہوکر 31 رہ گئے ہیں اور وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں مودی سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا 2025 سے بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت میں اضافہ کرے گا اور ممکنہ طور پر دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ففتھ جنریشن ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے ٹرمپ کے حلیف اور ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔

کانگریس کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں سوال کیا گیا ’ایف 35، جسے ایلون مسک نے ’جنک‘ قرار دیا تھا، نریندر مودی اسے خریدنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں‘؟

ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کا اندازہ ہے کہ ایف 35 کی قیمت تقریبا 8 کروڑ ڈالر ہے۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے گزشتہ ہفتے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ نہیں کہا کہ وہ طیارہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، امریکی پیشکش ’تجویز کے مرحلے‘ میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں