ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ

Prime Minister Shehbaz Sharif reiterated

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف سے امریکا کی پاکستان میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی بالخصوص داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گروپس سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھیں ۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول دونوں ممالک کے مابین تجارت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکا کی ناظم الامور نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئی انتظامیہ بھی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں