ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی فورسز کی سحری کے وقت وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، سحری کے وقت فضائی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں سحری کے وقت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کا ہدف زیادہ تر عام شہریوں کے مکانات تھے، جنہیں پیشگی وارننگ کے بغیر نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کے جنوبی حصے، خاص طور پر خان یونس اور رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت دیکھی گئی، جہاں کم از کم دس رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔ 

شمالی غزہ میں بھی ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے، شہدا میں ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 183 بچے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں لاشوں کو بھی مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے نہ صرف غزہ میں حماس کے خلاف جنگ مزید تیز کرنے کی دھمکی دی ہے بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی ایک بڑے فوجی محاذ کے قیام کا عندیہ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں